جوانی میں ہی بال سفید ہونے کی وجوہات ۔

Noor Health Life

   یوں تو بڑھاپے میں داخل ہونے کے بعد بالوں میں سفیدی آنا شروع ہوجاتی ہے لیکن دنیا بھر میں اب نوجوانی میں ہی کئی افراد کو بالوں کی سفیدی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

   اسی ضمن میں ماہرین نے چند اہم وجوہات کی طرف نشان دہی کی ہے جو ممکنہ طور پر جوانی میں بالوں کی سفیدی کا سبب بنتی ہیں، بالوں میں سفیدی کا ظاہر ہونا بہت عام ہوتا ہے اور یقیناً بیشتر افراد کو یہ بالکل اچھا نہیں لگتا۔

   بالوں کا سفید ہونا عمر کا تقاضہ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ بیماری کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

   وٹامن بی 12 کی کمی اور تھائی رائیڈ میں مسائل

   ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں میں وٹامن ب 12 کی کمی ہوتی ہے اور جنہیں تھائی رائیڈ کے مسائل کا سامنا ہو ان کے بال جوانی میں سفید ہوجاتے ہیں اور یہ عام وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔

   وٹامن ب 12 کی کمی سے بال صرف سفید ہی نہیں ہوتے بلکہ گھناپن ختم ہونے لگتا ہے اور تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ انڈے، گائے کا گوشت اور مچھلی مذکورہ وٹامن کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ جبکہ تھائی رائیڈ گردن میں تتلی کی شکل کے غدود ہوتے ہیں جو تھائی رائیڈ نامی ہارمون پیدا کرتے ہیں۔

   تھائی رائیڈ کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر بالوں کی جڑوں پر ہوتا ہے۔

   جنک فوڈ کا زیادہ استعمال

   طبی ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے کم عمری میں بالوں پر سفیدی چھانا شروع ہوجاتی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان صحت بخش غذا کا استعمال کریں، صحت بخش غذا میں موجود کیلشیئم، وٹامن ڈی تھری، کاپر، زنک اور آئرن بالوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔بالوں کے سفید ہونے کی 4 وجوہات۔

  ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سینکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ سر کے سفید بال۔

  سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ جلد نمودار ہوجائیں۔

  جیسے کچھ لوگوں کے سفید بال تیس سال کے بعد ظاہر ہونے لگتے ہیں تاہم اگر یہ بیس سال کے بعد نظر آنے لگے تو یہ بھی آج کل کوئی غیر معمولی بات نہیں، خاص طور پر اگر خاندان میں اس کی تاریک ہو۔

  تاہم اگر آپ کے بال خاندان کے مقابلے میں جلد سفید ہورہے ہیں تو اس میں ارگرد کا ماحول اور طرز زندگی کے عناصر کردار ادا کرتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

  بہت زیادہ تناﺅ

  طبی ماہرین نے تناﺅ اور سفید بالوں کے درمیان تعلق کافی بحث کی ہے اور کچھ رپورٹس میں اس کے درمیان تعلق ثابت بھی کیا گیا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی ایک تحقیق کے مطابق ذہنی تناﺅ بالوں کی جڑوں میں موجود خلیات کی شرح میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

  طبی مسئلہ

  کچھ واقعات میں بالوں میں قبل از وقت سفیدی اور تھائی رائیڈ امراض کے درمیان تعلق سامنے آیا، آٹو امیون امراض جو کہ جلد اور بالوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، وہ بھی بالوں میں سفیدی لانے کا باعث بنتے ہیں، تو اگر آپ کا جسم بالوں کے خلیات پر حملہ آور ہوجائے تو وہ سفید ہوجاتے ہیں۔

  وٹامن کی کمی

  ایک اور وجہ وٹامن بی 12 کی کمی ہے، ایسے متعدد عناصر ہیں جو آپ کو خطے میں ڈالتے ہیں، جیسے صرف سبزیاں کھانے تک محدود رہنا، برتھ کنٹرول کی ادویات کا استعمال یا غذائی نالی کے مسائل، تاہم اگر وٹامن بی 12 کی وجہ بال سفید ہورہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جسم میں خون کی کمی ہے۔

  تمباکو نوشی

  ایک اور ممکنہ وجہ تمباکو نوشی ہے کیونکہ یہ عادت جلد اور بالوں کے لیے بدترین ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے دوران سیگریٹ نوشی اور تیس سال کی عمر سے قبل بالوں کی سفیدی کے درمیان تعلق پایا گیا، اگر کوئی کافی عرصے سے تمباکو نوشی کررہا ہو تو آپ اس کی جلد پر جھریاں بھی کافی جلد دیکھ سکتے ہیں اور چونکہ کھوپڑی کی جھریاں نظر آنا ممکن نہیں مگر پھر بھی یہ عادت بالوں کے خلیات پر اثرانداز ہوتی ہے۔مذید سوالات اور جوابات حاصل کرنے کے لیے نور ہیلتھ زندگی کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں noormedlife@gmail.com

   ذہنی تناؤ اور فکر مند رہنے والے افراد

   وہ افراد جو مسلسل ذہنی تناؤں کا شکار رہتے ہیں یا زیادی فکر مند رہتے ہیں ان میں بال سفید ہونے کی وجہ عام ہے، مذکورہ تناؤ سے اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کی نشونما نہیں ہوپاتی۔

   موروثیت

   اگر خاندان میں دادا ، دادی یا پھر والدین میں سے کسی کے بال جوانی میں سفید ہوئے تو بچوں میں اس کے امکانات ممکن ہیں کیوں کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہمارے جینز بالوں کی سفیدی میں اہم کردار کرتے ہیں۔

   ڈائی پراڈکٹس اور نقصان کیمیکلز کا استعمال

   زیادہ تر شہری بالوں کی خوبصورتی کے لیے مختلف رنگ لگاتے ہیں یا پھر اس کی مضبوطی کے لیے شیمو استعمال کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ کیمیکلز سے تیار کردہ پراڈکٹس بالوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

   درجہ بالا تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنا کر بالوں کی سفیدی سے بچاجاسکتا ہے۔

Leave a Comment